ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،سرکاری اداروں میں جمعہ کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،سرکاری اداروں میں جمعہ کی تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف :  کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے انجینئرنگ ونگ کے ملازمین کی جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی ختم کرتے ہوئے ورک فرام ہوم کی سہولت بھی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ ونگ کے تمام افسران اور عملے کو اب جمعہ کے روز بھی دفاتر میں حاضر ہونا ہوگا۔ سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ونگ اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک سگنلز، سڑکوں کی مرمت، بلڈنگ مینٹیننس اور اسٹورم واٹر ڈرینج سسٹم جیسے اہم امور کا ذمہ دار ہے، اس لیے روزمرہ آپریشنز کی مؤثر نگرانی کیلئے عملے کی حاضری ضروری قرار دی گئی ہے۔