ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان

شہر کا موسم خوشگوار، آج بھی بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں آج صبح کا آغاز سورج کی نرم کرنوں اور ہلکے بادلوں کے ساتھ ہوا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 جبکہ کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی شہر میں بارش کا امکان موجود ہے۔ مزید برآں آئندہ چند روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث موسم نسبتاً معتدل رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب مانسہرہ، سوات اور ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جبکہ مظفرآباد، نکیال آزاد کشمیر اور وادی نیلم میں بھی ہلکی و تیز بارش ہوئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ مرناٹ کے مقام سے بند ہوگئی، نالہ جاگراں میں طغیانی کے باعث کنڈل شاہی پاور ہاؤس بند جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

لوئر کوہستان جیجال کے قریب شاہراہ قراقرم بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔