ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس نے امریکی اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیا

 Hamas, Americal Israeli citizen Edan Alexandra released, City42, Trump's Middle East visit, City42
کیپشن: ریڈ کراس کی گاڑیاں (دائیں) غزہ میں یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو لینے کرنے کے لیے داخل ہو رہی ہیں، جب کہ اسرائیلی (بائیں) 12 مئی 2025 کو اس کی رہائی کے منتظر ہیں۔ (چینل 12 اسکرین شاٹ)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریڈ کراس نے تصدیق کی ہے کہ اس کے پاس ایڈن الیگزینڈر ہپہنچ چکاے، جسے اب اسرائیلی فوجیوں کے پاس لایا جا رہا ہے۔ حماس نے   7 اکتوبر  2023 کو اسرائیل کے اندر گھس کر جن لوگوں کو اغوا کیا تھا ان مین سے ایک یہ امریکی اسرائیلی شہری ایڈن الیگزینڈر بھی ہیں جن کو حماس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے سے پہلے ہی رہا کر دیا ہے۔ 

ابھی کچھ دیر پہلے یروشلیم سے اسرائیل کی ڈیفینس فورس نے کنفرم کیا ہے کہ  حماس نے ایڈن الیگزینڈر کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کر دیا ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس نے فوج کو مطلع کیا ہے کہ یرغمال فوجی ایڈان الیگزینڈر کو حماس نے جنوبی غزہ کے خان یونس میں اس کے حوالے کیا ہے۔

فوج کا مزید کہنا ہے کہ ریڈ کراس اب الیگزینڈر کو غزہ کے اندر آئی ڈی ایف کے خصوصی دستوں کے پاس لا رہا ہے تاکہ اسے پٹی سے باہر لے جایا جا سکے۔

الیگزینڈر کو حماس نے بغیر کسی عوامی تقریب کے رہا کیا  ہے۔  42 روزہ جنگ بندی کے دوران حماس نے تمام یرغمالیوں کو اونچے سٹیج بناکر ان کی شرم ناک طریقہ سے نمائش کر کے ریڈ کراس کے ھوالے کیا تھا جس سے اسرائیل میں اشتعال پھیلا اور  غزہ کو حماس سے پاک کرنے  تک جنگ جاری رکھنے کے حامیوں کو تقویت ملی تھی۔

Caption  آج  12 مئی 2025 کو غزہ کی پٹی میں حماس کے بندوق برداروں کے ساتھ ریڈ کراس کے نمائندے کے ساتھ یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو آزاد کرایا گیا۔ (الجزیرہ کے ذریعے)

اسرائیل کے  59 زندہ اور مردہ یرغمالی اس ایک یرغمالی کی رہائی سے پہلے حماس کی زیر زمین  سرنگوں مین قید تھے۔ ان قیدیوں کی رہائی سے انکار نے غزہ میں جنگ بندی تڑوائی اور اب دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع ہونے کے سبب  لاکھوں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔  اندازہ ہے کہ ایڈن الیگنڈر کی رہائی کے بعد مزید   23 یرغمالی زندہ حالت مین حماس ک یقید مین ہیں۔ ان یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مصر کی حالیہ ثالثی کا نتیجہ صفر رہا ہے۔