سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں فرانس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے پورے بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، فرانسیسی وزیر خارجہ نے پاکستان بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالطرفہ فورمز کے ذریعے رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔