حسن علی :صوبائی اسمبلی کے اراکین نے گاڑیوں کے ایمیشن ٹیسٹ کا آغاز کردیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی گاڑی کے ٹیسٹ سے مہم کا آغاز کیا گیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب حکو مت کے اس اقدام کو سراہا گیا،محمد احمد خان نے گاڑی کا ایمیشن ٹیسٹ کا گرین سٹیکر خود گاڑی پر لگا یا،ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے مہم کی قیادت کی،ڈی جی نے خودتمام صوبائی وزرا پارلیمانی سیکریٹریز اور اراکین اسمبلی کی گاڑیوں کو ٹیسٹ کیا۔
ڈی جی ماحولیات کا کہنا تھا کہ مہم کا آغاز وزیر اعلی ٰپنجاب نے اپنی گاڑی پر سٹیکر لگا کر کیا تھا ،لوگوں میں عوام دوست پیغام دینے کیلئے صوبائی وزرا اور ایم پی ایز سے مہم کا آغاز کیا ہے،جو گاڑیاں ایمیشن ٹیسٹ میں کلیئر نہیں ہو رہی انھیں 7 دن کا وقت دیا گیا ہے،گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹ کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور سمو گ کا خاتمہ ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا تھا کہ 150 سے زائد اسمبلی ممبران کی گاڑیوں کے ایمیشن چیک کیے گئے ،17 اپریل سے اب تک 11 ہزار گاڑیاں 8 مختلف مقامات پر چیک ہو چکی ہیں،ای پی اے کے سکواڈ لاہور کے 8 مختلف مقامات پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں،جلدی ہی اسکا دائرہ کار پورے پنجاب میں پھیلایا جائیگا ۔