سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم، اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، تنظیم کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، اقدام سے ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا اور دیرپا امن قائم ہو گا، تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اقدام اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان اور انکی قوم کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
