سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔