جنید ریاض :میٹرک کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل امتحان میں نقل کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جلو موڑ کا پریکٹیکل امتحان منسوخ کردیا گیا،تمام طلباء کا ایک ہی پیٹرن پر پیپر حل ہونے پر صوبائی وزیر تعلیم کی ایگزمینر کی سرزنش کی،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایگزمینر کو موقع پر معطل کردیا۔
ایگزمینر کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دے دیا،صوبائی وزیر تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جلوموڑ کا بھی دورہ کیا،گرلز سکول میں انتظامات بہتر ہونے پر سکول انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا گیا۔