جنید ریاض : ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کا معاملہ، پانچ ہزار سے زائد پرائمری سکولوں میں کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف، ماڈلز دستیاب نہ ہونے کے باعث پرائمری اساتذہ کو بچے پڑھانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں کے ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے ماڈلز کی کٹس اڑھائی سال قبل فراہم کی گئی تھیں۔ پنجاب بھر میں پانچ ہزار اور لاہور میں انکی تعداد ایک سو سے بھی زائد ہے۔نوے فیصد سکولوں نے ای سی ای رومز کیلئے نئی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے پاس فنڈز کی گنجائش نہیں کہ نئی کٹس خرید سکیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فی الفور سکولوں کو ای سی ای کٹس فراہم کریں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کیلئے معاملات زیر غور ہیں،جلد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔