ویب ڈیسک لاہور سمیت:پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
، گزشتہ رات لاہور سمیت:پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت کمی ہو گئی۔ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش سے مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔
لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ اسی طرح مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ، جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ناروال ،فیصل آباد،لاہور،سرگودھا، خوشاب،شیخوپورہ اورحافظ آباد میں مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ،پشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اورباجوڑ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہےجبکہ میانوالی، بھکر،لیہ،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔