ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نےکبھی قانون کی پاسداری نہیں کی‘

’عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نےکبھی قانون کی پاسداری نہیں کی‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار یاخاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی،انہوں نےکبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتےہیں کہ کوئی ان سے پوچھ نہیں سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا، انہوں نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماﺅں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔

Ansa Awais

Content Writer