ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکی مروت: خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی، 2دہشتگرہلاک، 5 گرفتار

لکی مروت: خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی، 2دہشتگرہلاک، 5 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سجاد بلوچ: خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے لکی مروت میں کی گئی جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 5 زندہ گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی واضح ہدایات کے مطابق خوارج کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جن کے تسلسل میں ضلع لکی کے علاقے تختی خیل میں گزشتہ روز ڈرون کے ذریعے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف امروز فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔

 آپریشن میں لکی مروت پولیس، ایلیٹ و البرق فورس، ریپڈ رسپانس فورس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی کے ارکان نے حصہ لیا۔ آپریشن میں علاقائی خدوخال کو مدنظر رکھتے ہوئے اے پی سیز اور ڈرون حملوں کے ہیش نظر اینٹی ڈرون گنز بھی استعمال کی گئیں۔ دوران آپریشن سخت خطرناک اور گھنے جنگلات میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف فورس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دو خارجیوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 5 کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران پولیس اے پی سی کے 2 ٹائرز گولیاں لگنے سے پھٹ گئے تاہم نفری مکمل محفوظ رہی۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے کامیاب آپریشن پر جوانوں کو خصوصی شاباش دی ہے۔

 صوبائی پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے جوان فورس کا اصل فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں کا ان کے محفوظ ٹھکانوں تک پیچھا کر کے خاتمہ کریں گے۔

ریجنل پولیس آفیسر بنوں سجاد خان نے بھی فورس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انکی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔