ویب ڈیسک : ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ زندہ ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ان تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ شہید ہوگئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ حیات ہیں اور ان کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ 28 دسمبر کو امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ حملہ کرکے ایران کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
اس کے بعد یہ اطلاع بھی گردش میں آئی تھی کہ ان کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ بھی اس حملے میں شہید ہوگئی ہیں۔
تاہم اب ایرانی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کردی، ایرانی ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر کی اہلیہ منصورہ خجستہ باقرزادہ امریکی حملے میں شہید نہیں ہوئیں بلکہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔