ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

 وزیراعظم شہبازشریف ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ شہباز شریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے جس دوران خطے میں جاری کشیدگی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ دورہ دو طرفہ قریبی مشاورت، خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور  پر رابطوں کا حصہ ہے، پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔