ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں گاؤن کی عدم پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم

سکولوں میں گاؤن کی عدم پابندی، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکولوں میں اساتذہ کی جانب سے گاؤن کی عدم پابندی کے انکشاف کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے اعلان کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں پرنسپل اور اساتذہ دونوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

گورنمنٹ فاطمہ سکول فین روڈ کی پرنسپل سے جواب طلب کر لی ہے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض نے گزشتہ روز خود سکول کا دورہ کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کیں۔ صوبہ بھر کے تمام سکولوں میں 23 فروری سے اساتذہ کے لیے گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ آئندہ گاؤن کی پابندی نہ کرنے پر اساتذہ یا پرنسپل دونوں کو جرمانہ ہوگا تاکہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔