ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی کے پیش نظر سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف

سکیورٹی کے پیش نظر سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:صوبہ پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 اس سلسلے میں تمام سکولوں میں پینک بٹن (Panic Button) نصب کرنے اور اس کی فوری فعال کاری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام اساتذہ اور طلباء کو لازمی طور پر پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن کروانا ہوگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ سی ای اوز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے تمام سکولوں میں پینک بٹن سسٹم جلد از جلد فعال کروائیں۔

محکمے نے واضح کیا ہے کہ پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد لازمی ہے اور احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ اقدام سکولوں میں بچوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جس سے طلباء اور اساتذہ کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔