(ویب ڈیسک)ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس کے قریب بے قابو ڈمپر نے خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں سوئے افرادکوکچل دیاجس کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جان بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ مکلی بائی پاس کے قریب این تھری پمپ کے مقام پرپیش آیا، حادثے کے نتیجے میں جھونپڑی مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئی اور اس میں موجود افراد ڈمپر اور ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے مزید افراد بھی دبے ہو سکتے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔