ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش،جاتی سردی لوٹ آئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش،جاتی سردی لوٹ آئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر  میں کالے سیاہ بادلوں کے ڈیرے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ریکارڈ کی گئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

شہر کے بعض علاقوں میں اب بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھرم پورہ، مغل پورہ، گڑھی شاہو، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر بارش ہوئی جبکہ اچھرہ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کچا جیل روڈ اور چونگی امر سدھو کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کوٹ لکھپت، نشتر کالونی، جین مندر، چوبرجی اور ملتان روڈ کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے بعد سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق جاری رہی جبکہ بعض مقامات پر ہلکا پانی بھی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ادھر شہر میں ہوا 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 70 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب :پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ جاتی ہوئی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

 کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

مریدکے اور گردونواح میں موسم بہار کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور رمضان کے دن بھی ٹھنڈے ہو گئے۔ بارش کے بعد شہر میں سردی کی ہلکی لہر دوبارہ محسوس کی جا رہی ہے۔

اسی طرح پنڈی بھٹیاں اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے جاتی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی۔ تلہ گنگ اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی اور وقفے وقفے سے بارش کے باعث شہریوں نے راحت محسوس کی۔

گوجرانوالہ، لالہ موسیٰ اور کھاریاں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

نارووال، شکرگڑھ، نوشہرہ ورکاں اور خانقاہ ڈوگراں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ شکرگڑھ، نورکوٹ اور کرتارپور سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو بھی اس خوشگوار موسم سے خاصی راحت ملی ہے۔