ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد

ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا ۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا ہے۔ 

قبل ازیں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200 سے 500روپے تک اضافہ کیاگیا تھا، جبکہ کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیاگیا تھا ۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا اور  متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیئے گئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ  ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلئے شرو ع کی گئی ہے، ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر  بوجھ پڑے گا ۔ انہوں نےکہا کہ عوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔