ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کے اہم رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کے اہم رہنما کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔ 

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس  نے اتوار کے روز گورنر پنجاب سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، جہاں گورنر سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی شمولیت کی دعوت دی تھی۔   

یاد رہے کہ سردار تنویر حیدر نے 9 مئی کے واقع کے بعد آئی پی پی جوائن کی تھی ۔