جنید ریاض :سکول ایجوکیشن نے آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کرنے کا منصوبہ بنالیا، 1کروڑ بچوں کو 5 سالوں میں مختلف سکولوں میں داخل کیاجائے گا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق،3ادارے مل کر 1کروڑ بچوں کو سکولوں میں داخل کریں گے،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 50لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرے گا۔
سرکاری سکولوں میں30 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو داخل کیا جائے گا،20لاکھ بچے محکمہ لٹریسی کے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ماتحت اداروں کو داخلوں کے اہداف دیدئیے۔