شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  

شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

  خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  گزشتہ روز  ملاقات کی تھی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔