ماہ صیام میں پنجاب حکومت مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لارہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

Cm Punjab,Mohsin raza Naqvi,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت حقیقی ریلیف دینے کیلئے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لارہی ہے، اس پیکیج پر بہترین طریقے سےعملدرآمد کرانا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ماہ صیام میں مفت آٹے کی فراہمی کے خصوصی پیکیج کی خود نگرانی کی ہدایت بھی کی۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت حقیقی ریلیف دینے کیلئے مفت آٹے کا خصوصی پیکیج لارہی، اس پیکیج پر بہترین طریقے سےعملدرآمد کرانا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں عوامی ریلیف کے متفرق اقدامات زیر بحث لائے گئے۔ جیسے صوبے بھر میں جعلی زرعی ادویات تیار اور فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔

 اسی طرح پنجاب بھر میں سرکاری ملازمین کیلئے دفتری اوقات کار کی پابندی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گنے کے کاشتکارو ں کوجلد از جلد ادائیگیوں کی ہدایات بھی جاری کیں۔