ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کی شادی کی تصاویر کس نے وائرل کیں؟

شاہد آفریدی کی شادی کی تصاویر کس نے وائرل کیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، تصاویر میں ان کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، عبدلرزاق اور  لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ہی مقبول ہوگئیں، ان تصاویر میں شاہد خان آفریدی نے تھری پیس لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ مزید اچھے لگ رہے ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد،وسیم اکرام، عبدلرزاق اور دیگر ان کے ہمراہ ہیں۔ سنیئرسپورٹ اینکر پرسن مرزا اقبال بیگ نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر یہ ان تصاویر کو شیئر کیا۔

تصویریں سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،قومی کرکٹر کی ماضی کو ان تصاویر کو خوب پسند کیاجارہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی کی منگنی شاہین شاہ کے ساتھ ہونے جارہی ہے، دنوں خاندان کے لوگ راضی ہیں،فاسٹ باؤلر کے والد ایاز خان کا بیان آیا تھا کہ  ہم نے اپنے بیٹے شاہین کے لئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے کیونکہ ہمارے ان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

جواب میں شاہد آفریدی کے اہلخانہ نے رضامندی ظاہر کردی ہے،ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوجائیں گے، شاہین شاہ کے والد کا مزید کہناتھا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔شاہد خان آفریدی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ٹویٹ کیا تھا کہ شاہین شاہ کے خاندان نے ہماری فیملی سے میری بیٹی کا رشتہ مانگا،جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔شاہد آفری کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے شاہین شاہ اپنی کامیابیوں سلسلہ جاری رہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer