سٹی 42 : ہفتے کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ زیریں اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے تا ہم پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، بنوں، میران شاہ، ڈی آئی خان ،چترال،سوات،دیر ،کوہستان ،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بٹگرام ،پاڑاچنار میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل،لیہ،بھکر ، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، تو نسہ اور ملتان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش متوقع۔ جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ تیز ہواوئیں چلنے کا امکان۔تاہم بارکھان، ژوب اور موسی ٰخیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔جبکہ سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں آندھی چلنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔