ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر انڈیا پلین کریش میں پانچ میڈیکل سٹوڈنٹ جاں بحق

 ائیر انڈیا پلین کریش میں پانچ میڈیکل سٹوڈنٹ جاں بحق

سٹی42: بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد  میں ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہونے سے پانچ میڈیکل سٹوڈنٹ بھی جاں بحق ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ دوپہر ایک سے دو بجے کے درمیان پیش آیا، طالب علم بی جے میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں دوپہر کےکھانے کی تیاری کر رہے تھےکہ اچانک مسافر بردار طیارہ ہاسٹل کی عمارت پر آگرا،  اس دوران  زور دار دھماکے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا نے ہاسٹل میں موجود 5 طالب علموں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پانچوں افراد ایم بی بی ایس کے  طالب علم تھے، حادثے میں 50 کے قریب طلبا  زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل  کردیا گیا، زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،  ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہاسٹل میں  میڈیکل کے 60 کے قریب طالب علم موجود تھے۔