ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر انڈیا کی بدقسمت فلائٹ کا ایک خوش قسمت مسافر زندہ بچ گیا

 Air India Plane Crash, Only survivor of the Air Crash, Wishwas, City42, Britisn citizen survived, City42
کیپشن: احمد آباد ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو جانے والے بوئنگ طیارے کے تمام مسافر اور عملہ کے افراد جاں بحق ہو گئے، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا جس کا نام وشواس ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے"!   انڈیا میں ائیر انڈیا کے مسافروں سے بھرے بوئنگ طیارے میں سوار  242 افراد کے جاں بحق ہونے کی دل خراش خبروں کے بیچ یہ  خبر آئی ہے کہ ایک مسافر زندہ بچ گیا ہے۔

احمد آباد میں ائیر انڈیا کے طیارے کے سانحہ میں  230 مسافروں اور سٹاف کے  12 افراد کے جاں بحق ہونے  کی اطلاعات آ رہی تھیں۔  204 افراد کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ اس دوران یہ اطلاع آئی ہے کہ ایک خوش قسمت مسافر زندہ بچ گیا ہے۔

ہمیں ہوائی جہاز کے حادثے سے بچ جانے والے ایک  انڈین نژاد برٹش شہری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر فلائٹ میں سیٹ 11A پر ایک زندہ بچ گیا تھا۔

 اے این آئی سے بات کرتے ہوئے جی ایس ملک نے کہا کہ زندہ بچ جانے والا "ہسپتال میں ہے اور زیر علاج ہے"۔

حکام کی طرف سے پہلے شیئر کیے گئے فلائٹ مینی فیسٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ طیارے کی سیٹ 11A پر سوار مسافر وشواش کمار رمیش ہے، اور وہ برطانوی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے وشواس سے ہسپتال میں بات کی ہے۔ اس نے اپنا بورڈنگ پاس شیئر کیا جس میں اس کا نام اور سیٹ نمبر 11A تھا۔

زندہ بچ جانے والے واحد مسافر وشواس  نے اس سانحہ کے متعلق آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا: "ٹیک آف  کرنےکے تیس سیکنڈ بعد، ایک زوردار آواز آئی اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ سب اتنی جلدی ہوا۔"

ہم مزید تفصیلات کا تعاقب کر رہے ہیں، جیسے ہی ہم  مزید تفصیل کو حاصل کریں گے ہم آپ کو  بھی بتائیں گے۔

بھارتی ایوی ایشن کے ادارے ڈی جی سی اے کا حادثے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔جس کے مطابق، پروازاحمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد کریش ہو ئی۔

طیارے پر 242 افراد سوار تھے، ان میں 2 پائلٹ اور 10 کیبن کریو  تھے۔

طیارے کے کیپٹن کا 8200 گھنٹوں کا فلائنگ کا تجربہ تھا۔ایئرانڈیا کی پرواز نےدوپہر 1:38 بجے اڑان بھری۔

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے کال دی۔ اس کے بعد طیارے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔طیارہ ایئرپورٹ کی حدود کے باہر کریش ہوا  اور  میڈیکل پروفیشنلز کے ایک ہاسٹل کی عمارت پر گرا۔