ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کی گجراتی کمیونٹی ائیر انڈیا پلین کریش سانحہ  سے بری طرح متاثر

 community, Shivani Raja MP, City42 Air India Plane Crash, British Gujrati
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ائیر انڈیا پلین کریش سانحہ میں انگلینڈ  کے شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کی ایک انڈین نژاد خاتون رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے علاقہ کے رہائشی بھی احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے ائیر انڈیا کے بوئنگ طیارہ میں سفر کر رہے تھے۔

لیسٹر ایسٹ کی ایم پی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں "مٹھی بھر لیسٹر کے رہائشی" سوار تھے۔

شیوانی راجہ نے بی بی سی کی رجنی ویدیا ناتھن کو بتایا کہ ان کی کمیونٹی، جس میں برطانوی-گجراتیوں کی زیادہ آبادی ہے، "اس طرح کی المناک خبروں سے جاگ کر واقعی خوفناک اور تباہی کا شکار ہے"۔

کنزرویٹو ایم پی  نے کہا  کہ "اب تک میری سمجھ یہ ہے کہ لیسٹر کے مٹھی بھر رہائشی ہیں جو اس پرواز میں سوار تھے - لیکن میں ابھی تک اس بارے میں سرکاری رپورٹس کا انتظار کر رہی ہوں"۔