ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر انڈیا پلین کریش؛ بچنے والا مسافر طیارے سے باہر کیسے نکلا

ائیر انڈیا پلین کریش؛ بچنے والا مسافر طیارے سے باہر کیسے نکلا

سٹی42:   احمد آباد میں ائیر انڈیا پلین کریش کے اکلوتے سروائیور  کے رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ اسے کچھ پتہ نہیں کہ وہ کیسے زندہ بچ  کر طیارے سے باہر نکل آیا۔   
وشواس سے ملاقات کرنے والے رشتہ داروں  نے بتایا  کہ وشواش کمار رمیش کو "کوئی اندازہ نہیں" کہ وہ  گرے ہوئےطیارے سے کیسے بچ کر باہر نکل گیا۔

لیسٹر میں اپنے خاندانی گھر کے باہر بات کرتے ہوئے، وشواش کمار کے بھائی 27 سالہ نیان کمار کہتے ہیں: "یہ سنتے ہی ہم حیران رہ گئے"۔

"مجھے نہیں معلوم کہ میں طیارے سے کیسے نکلا،" وہ کہتے ہیں۔

جے نام کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ وشواس کمار نے اپنے والد سے اپنے بھائی اجے کے بارے میں پوچھا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بھی جہاز میں موجود تھے۔

وشواس کمار کو "ان کے چہرے پر کچھ زخم آئے ہیں۔ وہ کافی حد تک خون میں لت پت تھے -