ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیر انڈیا کے تباہ ہونے والے طیارے کو کیا ہوا، زندہ بچنے والے مسافر نے بتا دیا

Air India Plane Carsh, Ahmadabad Airport, City42
کیپشن: ائیر انڈیا کے احمد آباد ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو جانے والے بدقسمت بوئینگ جیٹ کی تصویر جو انڈین میڈیا میں شائع ہوئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  ائیر انڈیا پلین کریش سانحہ میں ایک بائی جاں بحق ہو گیا، ایک کو اللہ کی قدرت نے زندہ بچا لیا۔ وہ آج انڈیا کے احمد آباد ائیرپورٹ کے نزدیک ہونے والے خوفناک  ائیر پلین کریش مین زندہ بچ جانے والا واحد مسافر ہے۔ اس مسافر نے حادثہ کے متعلق مزید تفصیلات بتائی ہیں۔

اس سے پہلے، ہمنے آپ کو آگاہ کیا تھا کہ ائیر انڈیا طیارے کے حادثے میں بچ جانے والا واحد مسافر گجراتی نژاد  برطانوی شہری ہے۔

 اس زندہ بچ جانے والے خوش قسمت مسافر وشواس کمار رمیش کے رشتہ دار اجے والگی نے برٹش میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ  پلین کریش کے بعد  وشواش نے پہلے اپنے گھر والوں کو فون کیا  اور بتایا کہ وہ "ٹھیک ہے"۔ 

وشواش نے کہا کہ وہ اپنے بھائی اجے کے ٹھکانے کو نہیں جانتا، جو بھی  اس ہی تباہ ہونے والے جہاز میں سوار تھا۔

وشواس کے لواحقین لیسٹر میں ان کے  خاندانی گھر میں ہمدردی کے اظہار اور سوگ  کے لئے  جمع ہوئے ہیں۔ وہ مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔

وشواس کی بیوی اور ایک بچہ ہے۔ بی بی سی  نے بتایا ہے  کہ وہ ہندوستان میں پیدا ہوا تھا، لیکن کئی سالوں سے برطانیہ میں مقیم ہے۔