ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرانڈیاپلین کریش سرحدوں سے بالاترسانحہ؛نواز شریف کااظہار افسوس

ائیرانڈیاپلین کریش سرحدوں سے بالاترسانحہ؛نواز شریف کااظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف  اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھارت میں ائیر انڈیا پلین کریش سانحہ   پر اظہار افسوس کیا ہے اور اس حادثہ میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ 

یہ الم ناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے؛میاں نواز شریف کی تعزیت

میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  پوسٹ میں کہا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے ،وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا طیارہ حادثہ انسانی المیہ ہے، اس سانحے پر دلی دکھ ہوا،حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام کے ساتھ ہیں،انسانی جانوں کا ضیاع سرحدوں سے بالاتر دکھ ہے ۔

 وزیراعلی  مریم نواز نے بھی احمد آباد میں بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار  کیا۔

وزیراعلی مریم نواز نےسوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے ورثا کے غم میں شریک ہوں ۔