سٹی 42: این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو کتنے ارب ملیں گے ، رپورٹ آگئی
حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کو رواں مالی سال 25-2024 میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 6سو 73ارب روپے ملیں گے ، بلوچستان کو رواں سال این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی محاصل سے مالی سال کے اختتام 30 جون تک صرف 6ارب روپے اضافی ملیں گے ،گزشتہ مالی سال 24-2023میں پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے اضافی ملنے والی رقم 38ارب روپے کے لگ بھگ تھی ،ماضی میں وفاقی محاصل میں گیس رائیلٹی اور ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں آمدنی کو الگ ظاہر کیا جاتا تھا ،تاہم پہلی مرتبہ اس بجٹ میں دونوں مدات سے آمدنی کو اکھٹا ظاہر کیا گیا ہے ،دونوں مدات کو اکھٹا کرنے سے گیس کی مدات سے براہ راست منتقلیوں کی مد کمی و بیشی کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے