ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل ، اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی اینرولمنٹ میں کمی کاانکشاف

آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل ، اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی اینرولمنٹ میں کمی کاانکشاف
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:29اضلاع میں ساڑھے3ہزارسےزائدآفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ مکمل کر گئی۔
 مانیٹرنگ کے دوران سینکڑوں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلباکی اینرولمنٹ میں کمی کاانکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن  نے مانیٹرنگ کرنیوالے92منتخب اساتذہ کوایک اعزازی تنخواہ دینےکااعلان کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن  نے اکاؤنٹ آفس کو ایک اضافی تنخواہ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کی ناقص رپورٹ پرسینکڑوں آفٹرنون سکول بندکرنےپرغورشروع کر دیا گیا۔منتخب اساتذہ نےبغیرسرکاری گاڑی اوراپنی مددآپکےتحت مانیٹرنگ کا کام مکمل کیا۔
لاہور میں108آفٹرنون سکولوں کی مانیٹرنگ کی گئی۔لاہورمیں 90فیصدآفٹرنون سکولوں سےمانیٹرنگ کےنتائج مثبت آئے۔