ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں پھر زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس

کراچی میں پھر زلزلہ،شہریوں میں خوف و ہراس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے قائدآباد سمیت ملیر اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد ،لانڈھی،شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقوں میں محسوس کیے گیے جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ایک بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر اور اس کے اطراف کا تقریباً ایک کلومیٹر کا علاقہ رہا،اگرچہ زلزلے کی شدت نسبتاً کم تھی،تاہم شہریوں نے لرزتے ہوئے زمین کو واضح طور پر محسوس کیا۔