ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں جھلسا دینے والی گرمی،بارش ہو گی یا نہیں؟اہم پیشگوئی

شہر میں جھلسا دینے والی گرمی،بارش ہو گی یا نہیں؟اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ  رہا ہے جبکہ درجہ حرارت مزید بڑھنے کی پیشگوئی  کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا بھی کوئی  امکان نہیں۔شہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا۔
صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگر ی تک جانے کا امکان ہے۔شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا ئیں چلیں گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک ہوگا۔ماہرین کے مطابق اتوار کےروز آسمان پر کالے بادل چھا سکتے ہیں بارش نہیں ہوگی۔