ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج گرمی کم پڑے گی

 آج گرمی کم پڑے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے شہریوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آج گرمی کچھ کم پڑے گی۔

نجی فورکاسٹ کے مطابق آج جمعرات کے روز لاہور میں گرمی تو رہے گی لیکن یہ پیر، منگل اور بدھ کی نسبت کچھ کم ہو گی۔

کل بدھ کے روز گرمی کی شدت نے پنجاب کے وسطی علاقوں کو سب سے بری طرح متاثر کیا اور گوجرانوالہ، جھنگ سمیت کئی شہروں میں ٹمپریچر  50 ڈگری سیلسئیس تک پہنچا۔

آج بھی وسطی پنجاب گرمی کی زد میں رہے گا۔ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں بدھ کو بھی شدید گرمی رہی، آج بھی شدید گرمی برقرار رہے گی۔