ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جائیدادکی خریدوفروخت؛ فائلر پر 15، نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا

 جائیدادکی خریدوفروخت؛ فائلر پر 15، نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومت کی جانب سے دیے گئے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں جائیدادکی خریدوفروخت پر فائلر پر 15اور نان فائلر پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا ۔

بجٹ 25-2024 میں جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلرز  اور نان فائلرز  پر ٹیکس کی شرح میں اضافےکی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پراپرٹی پر کیپٹل گین پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ جائیداد کی خریدوفروخت پر فائلر  پر 15 فیصد ٹیکس لگےگا جب کہ نان فائلرز کے جائیداد خریدنے اور بیچنے پر 45 فیصد تک ٹیکس لگےگا۔ اس کے علاوہ غیرمنقولہ جائیدادوں پر فائلرز، نان فائلرز  اور  تاخیر سے فائل ہونے والوں کے لیے الگ الگ ریٹ لانےکی تجویز ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی اور ہاؤسنگ سیکٹر میں افواہوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس طرح عوام کو بھی مناسب رہائش ملےگی۔

خیال رہے کہ  بجٹ 25-2024 میں جائیدادوں پر انکم ٹیکس سے477ارب 11کروڑ روپے حاصل ہونےکا ہدف ہے۔