ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ نے وکالت نامہ اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی فیس بڑھانے کی تجویز بجٹ میں رکھ دی

محکمہ خزانہ نے وکالت نامہ اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی فیس بڑھانے کی تجویز بجٹ میں رکھ دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے وکالت نامہ اور گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی فیس بڑھانے کی تجویز بجٹ میں رکھ دی ہے ۔
 محکمہ خزانہ نے وکالت نامہ پر ٹکٹ کی فیس دو روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز بجٹ میں رکھ دی ہے ۔ہائیکورٹ کے وکالت نامہ پر ٹکٹ کی فیس پانچ سو روپے کرنے کی تجویز بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔ اسی طرح ایک ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس سالانہ 0.2 فیصد کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔دو ہزار سی سی سے اوپر کی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس سالانہ اصل قیمت کا 0.3 فیصد کرنے کی تجویز بجٹ میں شامل کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer