ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کا بجٹ؛ تعلیم پر اخراجات میں 204 فیصد ضافہ

Education budget doubled, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مالی سال 25-2024 کیلئے وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 204 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

 قومی اقتصادی کونسل نے وزارت تعلیم کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی ہے .  آئندہ مالی سال وزرات تعلیم کے لیے 25 ارب 75 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا  ہے۔  آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان میں دانش سکول کے لیے 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیاگیا۔ نئے بجٹ میں قومی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رواں مالی سال وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ 8 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھا۔