ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم کالعدم قرار

پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم کالعدم قرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عطیق :ایڈیشنل سیشن جج نے پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں جوڈیشل کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا ۔عدالت نے پرویز الہٰی کو کل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

تفسیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے اینٹی کرپشن پراسکیوشن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کو جیل بھجوانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو حکم دیا کہ پرویز الہی کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کریں ۔عدالت نے اپنے حکم کی کاپی متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کو بھجوا دی۔ عدالت میں آج پراسیکیوشن کے شبیر محمد خان نے ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا ۔