ویب ڈیسک:افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی سےمتعلق حالیہ پیش رفت کے معاملے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملہ اٹھانے کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔
اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مذکورہ کمیٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن، فرحت اللّٰہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزپارٹی اجلاس میں افغان طالبان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال ہوا تھا۔