شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید  ہوگئے جن کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔