پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلہ کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی جبکہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے 20کے قریب افراد کا آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

پنجاب کابینہ 13 جون بجٹ سے قبل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا مشہود ، مجتبیٰ شجاع الرحمان ، خواجہ عمران نزیر ، ایوب گادھی ، یاور زمان ، ملک تنویر اسلم ، بلال یاسین ، سیف الملوک کھوکھر ، ذکیہ شاہ نواز ، منشااللہ بٹ ، جہانگیر خانزادہ ، کرنل (ر)طارق ، عظمیٰ بخاری ، کاظم علی پیرزادہ ، ملک ندیم کامران ، خلیل طاہر سندھو ، چودھری اقبال گجر کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے ، پیپلز پارٹی کو کابینہ میں مزید 3 وزرا ء اور 2 مشیر ملنے کا امکان ہے۔