ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مزید2 جگہوں سے کرایا جائے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1478 دکانیں سیل،44 لاکھ جرمانہ کیا،احتیاطی تدابیر نہ ہونے پر33 ہائی رسک یونٹس بند کردیئے،1966گاڑیوں کوتحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِاطلاعات فیاض الحسن چوہان نےپریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کوروناپھیلاؤروکنے کےایس اوپیزبنائے،ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر44لاکھ کےجرمانےکئے،ایک ہزار1478 دکانوں کوسیل کیاگیا،33ہائی رسک یونٹس کوخلاف ورزی پربندکردیاگیا،ایک ہزار966گاڑیوں کوتحویل میں لیکربندکیاگیا،کوروناکاپھیلاؤروکنااورمعیشت بھی چلانی ہے۔

وزیرِاطلاعات کا کہناتھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکروانے کے لئےوزیراعلیٰ فرنٹ لائن پرہیں،ن لیگ نےشہبازشریف کوکوروناہونےکاذمہ دارنیب کوقراردیا،شہبازشریف پیشیوں سےبھاگ رہےتھے،9جون کوپیش ہوئے،ن لیگ کےفارغ ترجمانوں نےکل ساراغصہ نیب پرنکالا،ن لیگ نےشہبازشریف کوکوروناہونےپرگندی سیاست کی۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن کا کہناتھا کہ نیب والےشہبازشریف کے کئی فٹ دوربیٹھے،کافی اوربسکٹ پیش کئے،شہبازشریف کاکوروناٹیسٹ مزید2جگہ سےتصدیق کرایاجائے،انہوں کہا کہ رپورٹ آغاخان اورشوکت خانم سےتصدیق کرائی جائے۔ٹیسٹ مثبت آئے تو ان کو 14 روز کیلئےعزت کے ساتھ قرنطینہ میں رکھاجائے۔

واضح رہے کہ  سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئے،سیاسی مصروفیات ترک کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، جنرل سیکرٹری ن لیگ لاہور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے سابق سپیکر کو فون کرکے خیر دریافت کی اور جلد صحتیابی کےلیے دعاکی۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے صاحبزادے ڈاکٹر ڈاکٹر علی ایازنے تصدیق کردی ہے کہ سردار ایاز صادق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، سابق وزیراعظم کےاہلخانہ نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ،شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer