ملتان روڈ پر جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا

ملتان روڈ پر جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سیرت نقوی:لاہور مراکہ گاؤں ملتان روڈ پر جانوروں سے بھرا ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد بھیڑیں اور بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

سٹی 42 کے ذرائع کے مطابق رحیم یار خان سے لاہور آتے ہوئے مراکہ گاؤں کے قریب بھیڑوں اور بکریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد جانور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:میو ہسپتال جرائم کا گڑھ بن گیا 

  ٹرک الٹنے سے سی سی ٹی وی سسٹم مکمل تباہ ہو گیا۔ البتہ ٹرک ڈرائیور لیاقت کو کوئی زیادہ چوٹ نہیں آئی۔ریسکیو ذرائع اورایس ایچ او رانا عرفان موقع پر پہنچ گئے۔