میو ہسپتال جرائم کا گڑھ بن گیا

میو ہسپتال جرائم کا گڑھ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ناصرعلی: چوکی پولیس میو ہسپتال جرائم کنڑول کرنے میں ناکام، انتظامیہ نے اپنی مدد آپ کے تحت منشیات فروش گروہ گرفتار کر لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق چوکی پولیس باربار کالز کرنے کے باوجود بھی حرکت میں نہ آئی۔ جرائم سے تنگ ہسپتال انتظامیہ بالآخر خود ہی حرکت میں آگئی۔ ڈی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر سعد بٹ کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہسپتال گارڈز نے ملزمان کے قبضے سے ہیروئین،چرس، بلیڈ اور نقدی بھی برآمد کرلی۔