سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔
پیر کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام یا رات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بعد دوپہر یا شام کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شام یا رات کے دوران بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بھی چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے دوران وسطی اور بالائی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سکھر، جیکب آباد، کراچی اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسکے علاوہ بلوچستان صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے دوران وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔ تاہم شام یا رات کے دوران ژوب، موسیٰ خیل، قلات، شیرانی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار اور آواران میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔