احمد منصور: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سران ٹنگی میں ہونے والی تازہ کارروائی کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے، جبکہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں ایم فور رائفلیں، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر، موبائل فونز اور دیگر سامان شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رہے گا۔