ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری، اتوار کو بھی ٹیسٹ

پنجاب میں کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری، اتوار کو بھی ٹیسٹ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پنجاب بھر میں کمرشل اور نان کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے اتوار کے روز بھی کمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کمرشل کیٹگری میں رکشہ جبکہ نان کمرشل کیٹگری میں کار اور موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ ٹیسٹ باقاعدگی سے لیے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے رکشہ ڈرائیورز کے لیے اتوار کے روز بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 65 ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیورز لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ صرف لاہور میں 9 ہزار 400 سے زائد رکشہ ڈرائیورز کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ اس مقصد کے لیے رکشہ ڈرائیورز کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ رکشہ ڈرائیور پہلے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں، پھر اعتماد کے ساتھ روزگار کمائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خصوصی مہم جاری ہے، جبکہ شہریوں کو محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے۔