ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا

 آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا س کے نمائندوں کو دیکھ کر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ   آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ۔ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔

سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں، ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے ، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔

 بیرسٹرگوہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا, "  گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں"۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ صرف  پارلیمنٹ کے کچھ ارکان لاہور جا رہےہیں، ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے  وہ بھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔"

سلمان اکرم راجا کی لاہور میں "لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے، ان کے مسائل سنیں گے" والے بیان کے بالکل برعکس بیرسٹر گوہر نے بات کھول کر بتائی اور کہا کہ  سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، ہم نے اس سے متعلق (ارکان اسمبلی کے ساتھ) میٹنگ کرنی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا،  جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔